امام حسینؓنے سب کچھ لٹاکے نانا کے کلمے کو بچا لیا :صاحب علی تنیو

Aug 19, 2021

نصیر آباد (نامہ نگار) عشرہ محرم الحرام و یوم عاشورہ ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت سیدنا امام حسینؓ کے اصحاب خاندانی اسلام کی سربلندی ظلم کے خلاف سینہ سپر ہو کے کھڑے ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل نصیرآباد کے رہنماء حافظ صاحب علی تنیو نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام و یوم عاشورہ ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ ان کے پورے خاندان 72 بوفادار اصحاب کی اسلام کی بقاء اور ظلم وظالم کے خلاف سینہ سپر ہو کے کھڑے ہونے کی یاد دلاتا ہے، حافظ صاحب علی تنیو نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ اور ان کے پورے گھرانے نے کربلا کے میدان میں اپنا سب کچھ لٹاکے تا قیامت دین اسلام اپنے پیارے نانا حضرت محمدؐکے کلمے کو  ہمیشہ کے لیے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی عظیم قربانی دین اسلام کی بقاء  کے لیے حضرت امام حسین  عالی مقام نے دی ہے، آج عشرہ محرم جس کی یکم تاریخ کو سیدنا امام عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ نے شہادت کا عظیم مقام پایا ھے اور دس محرم الحرام یوم شہادت سیدنا امام عالی مقام ھے ھم مسلمان آج عزم کرتے ھیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور اھلبیت رضی اللہ عنہم اجمعین  کے نقشے قدم پر چل کردنیا آخرت میں کامیاب ہونگیں۔

مزیدخبریں