کراچی(نیوز رپورٹر)اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پرحملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں،حملہ آوروں کوفوری گرفتاراوراہلسنّت رہنمائوں کوسکیورٹی فراہم نہ کی گئی تووزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو پر مجبور ہو جائیں گے،شہرقائدمیںدہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں،سندھ حکومت مکمل طورپرناکام ہوگئی، ہماری امن پسندی کوکمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمدحنفی،سیدمحی الدین شاہ الحسینی،مولاناشکیل الرحمن ترجمان کراچی عمرمعاویہ ودیگرنے عباس ٹائون میں ماتمی خنجربرداردہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلسنّت و الجماعت ضلع ایسٹ کے جنرل سیکریٹری قاری معاذمدنی اور مبشرمیئوکی مقامی ہسپتال میں عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ عباس ٹائون میں ماتمی خنجربردار جلوس کے شرکاء نے گولیاں برسادیں جس سے گولیاں لگنے سے دو عالم دین کارکنان زخمی ہوگئے،علامہ فاروقی نے کہاکہ دنیاپریہ بات واضح طورپرعیاں ہے کہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ایک انتہائی امن پسنداورمحب وطن جماعت ہے،ملک اورقوم دشمنوں کواہلسنّت کی امن پسندی راس نہیں آرہی اوروہ مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے ہماری امن پسندی کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں،ہم دشمنوں پرواضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کوئی کتنی بھی سازشیں کرلے وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوںگے،اہلسنّت امن پسندتھے، ہیں اورہمیشہ رہیں گے لیکن اس کامطلب یہ بھی نہیں کہ کوئی بھی ملک اورقوم دشمن ہم پروارکرتاپھرے،ہم آئین اورقانون کی جنگ پریقین رکھنے والے لوگ ہیں، ہمارا کراچی انتظامیہ اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرپرامن اہلسنّت کارکنان پرگولیاں برسانے والے دہشت گردوں اورامن دشمنوں کوگرفتارکرکے منظرعام پر لائیں تاکہ غمزدہ مظلوم اہلسنّت کویہ محسوس نہ ہوکہ وہ شہرقائدمیں لاوارث ہیں،سندھ حکومت اپنے اللے تللے چھوڑکرشہرقائدمیں بڑھتی دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمزکے جن پرقابوپانے کیلئے فوری طورپرتمام تراقدامات بروئے کارلائے۔
علامہ اورنگزیب فاروقی