کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیرسردارسرفراز ڈومکی نے سابق وفاقی وزیر و بزرگ سیاستدان ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے صوبہ ایک نڈر اورسچے سیاستدان اور ایک اچھے معالج سے محروم ہوگیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی صحت اور سیاست کے شعبے میں عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ۔مرحوم کی بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں اوردیگراہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔