افغانستان میں فرعونیت اور طاغوت کو شکست ہوئی،نصر اللہ رندھاوا 

Aug 19, 2021

 اسلام آباد ( نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے افغان طالبا ن اور غیور عوام کو افغانستان میں عظیم الشان کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانوں نے لاکھوں شہدااور کروڑوں عوام کی قربانی کے بعد روس اور امریکہ جیسی طاقت کوجذبہ ایمانی اور جہاد سے شکست دی ہے، طالبان نے امریکی ، نیٹو افواج اور اس کی کٹھ پتلی حکومت کو جس طر ح شکست سے دو چار کیا، اس سے بھارت کا پاکستان کے خلاف سازشوں اورتخریبی کاروائیوں کا بھی قلع قمع ہو گیاہے،انھوں نے کہا الحمد للہ افغانستان میں فرعونیت اور طاغوت کو شکست ہوئی ، افغان مجاہدین اور شہداکی قربانیاں رنگ لائیں،بالآخر حالات نے اسلامی نظام اور نفاذ شریعت کی راہیں ہموار کر دیں ، اس مرحلے پر ان کے فیصلے اور طرز عمل قابل تحسین اور حوصلہ افزا ہے ،فتح مکہ کی روح کے مطابق قاتلوں مخالفوں کو معاف کرنا دانش مندانہ اقدام ہے ۔نصر اللہ رندھاوانے کہاکہ افغانستان میں میں بغیر کسی جنگ و جد ل کے بہت بڑی تبدیلی آچکی ہے، افغانستان میں طالبان کی فتح سے دنیا بھر میں آزادی کی جدو جہد کر نے والے حر یت پسندوں کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں۔ ، امید ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ایک مستحکم نمائندہ اسلامی حکومت قا ئم ہوگی جو افغان عوام کی امنگوں کی ترجمان ہو گی اور ملک کے طول و عرض میں امن و امان اور قانون و شریعت کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں