شہادت حسین ؑ پوری انسانیت کیلئے سبق آموز ہے،حامد موسوی

اسلام آباد(نامہ نگار) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شہادت حسین ؑ کو چودہ صدیاں بیت جانے کے باوجود اس عظیم قربانی کی یادآج بھی تازہ ہے جس سے سورج کی کرنوں ،دریاؤں کے پانی ،بارش کے قطروں کی طرح بلاتفریق رنگ و نسل ،مذہب و مسلک پوری انسانیت فیضیاب ہورہی ہے ، میدان کربلا میں 10محرم 61ھ کو رونما ہونیوالے معرکہ حق وباطل نے ہر عہد ،ہر منطقہ ،ہر ملک ہر قوم ہر تہذیب کو اپنے ثمرات سے مستفید کیا ہے،شہادت حسین ؑ سب کیلئے سبق آموز ہے اسی لیے اپنے کیا بیگانے بھی امام عالی مقام حسین ابن علی ؑ کو کلمات تحسین پیش کرتے ہیں،مطلق العنانیت ،ظلم ،جبر ،ناانصافی ،برائی ،لادینیت ،پست کرداری،دغا بازی عہد شکنی کے مقابلے میں شہادت حسین ؑ آزادی و حریت ،سچائی ،عزم و ہمت ،وفا واستقامت ،عدل و انصاف ،مساوات ،جرات بہادری ،عظمت کردار اور مظلومین کی فتح و سرفرازی کا استعارہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...