میرپور(نمائندہ خصوصی)ضلع میرپور میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو بحال رکھنے کے لیے میرپور شہر میں ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز، ایس پی راجہ اظہر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی، تحصیلدار سید کلیم عباس کی سربراہی میں فلیگ مارچ ہوا۔فلیگ مارچ میں انتظامیہ، پولیس،ٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122،شہری دفاع،بم ڈسپوزل اسکواڈ،فائر بریگیڈ، صحت عامہ، انفارمیشن،اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے محکموں کی گاڑیاں تھیں، فلیگ مارچ چوک شہیداں سے ہوتا ہوا نانگی، کلیال،کھمبال،اکبر روڈ،پرانی پٹیاں، سی ٹو،ہال روڈ،تھوتھال، ایف تھری، فاضل چوک، پرانی چونگی، نیوسٹی، ایف ون سے ہوکر چوک شہیداں میں ختم ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصدمحرم الحرام میں امن و امان کی صورت کو بحال رکھنے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات سے عوام کو آگاہ کرناتھا۔