طالبان کے سینئر رکن اور مذاکرات کار انس حقانی نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور اعلیٰ عہدیدار عبداللہ عبداللہ سے بات چیت کی ہے۔وہ افغانستان میں حکومت سازی کے لئے کوشاں ہیں۔معذول صدر اشرف غنی نے جو متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں کہا ہے کہ وہ طالبان اور سابق اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ملک واپسی کے لئے خود بھی بات چیت کر رہے ہیں۔طالبان نے مخالفین سے بدلہ نہ لینے کا وعدہ کیا ہے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی گورنروں سے کہا ہے کہ وہ ان قیدیوں کو کسی قسم کی پابندیوں اور شرائط کے بغیر رہا کریں۔