بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، اسد عمر

Aug 19, 2021 | 16:15

ویب ڈیسک

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ ستر برس سے طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستان سے محبت اور آزادی کیلئے عزم کا اظہار کرنے والے چند کشمیری بچوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بھارت اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں