آئی ایم ایف کا غیریقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روکنے کا اعلان

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیشہ عالمی برادری سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔عالمی برادری میں اس وقت افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ابہام ہے۔ غیریقینی صورتحال کے باعث افغانستان آئی ایم ایف وسائل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے افغانستان کو 46 کروڑ ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کرنا تھے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی افغان سینٹرل بینک کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے۔امریکا کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے سینٹرل بینک کے اثاثے طالبان تک نہیں پہنچنے دیں گے

ای پیپر دی نیشن