وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، استحکام اور فوجی تربیتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی
امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، دفاعی تعاون خاص طور پر عسکری تعلقات پر بات چیت کی گئی، امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی گئی،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں امریکی وفد نے پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا، امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر سینٹ کام نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور تاریخ کو اجاگر کرنے والے مختلف انکلوژرز میں گہری دلچسپی لی۔