میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو میڈیکل بورڈ نے فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق شہباز گل کل صبح تک پمز اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کیے جانے والے کچھ میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس رات کو موصول ہوں گی۔شہباز گل کے کئے جانے والے تمام ٹیسٹوں کے نتائج کو پیش نظر رکھ کر انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن