امریکہ اور برطانیہ چین کے ساتھ  تصادم سے گریز کریں: چینی سفیر

Aug 19, 2022

لندن (اے پی پی)چین نے امریکہ اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ  تصادم سے گریز  اورتعلقات کا حترام کریں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژی گوانگ نے  تائیوان کے حوالے سے  ایک آرٹیکل میں کہا کہ  تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ   خطے میں امن و استحکام  کے تحفظ کے لیے جنگ سے بچنا   ضروری ہے اور چینی عوام کسی بھی قیمت پر اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان  نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان اشتعال انگیز ی  ہے اور امریکہ اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو اپنی غلطیوں کو  قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے لیے  صحیح راستہ یہ ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعلقات کا احترام کریں اور تصادم سے بچیں اور امریکہ کے لیے صحیح راستہ یہ ہے کہ وہ ون چائنا اصول کو تسلیم کرے ۔

مزیدخبریں