پینسلوینیا (آئی این پی)امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے پینسلوینیاکے دو سابق جج جنہوں نے رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی سکیم ترتیب دی تھی۔ کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں،رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیے قائم جیلوں میں بھیجا اور 28لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی تھی،اس کے علاوہ ان دونوں ججوں نے 8سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائیں، دونوں ججز کو پہلے ہی نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔