پنجاب ، گزشتہ مالی سال زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ہدف سے 15.4 فیصد کم ہوئی 


لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں گزشتہ مالی سال 22-2021ء کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی مقررہ ہدف سے 15.4فیصدکم  ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال 22-2021ء کے لئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف 5.25 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جسے بعد میں نظرثانی کر 2.5 ارب روپے کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود پنجاب میں گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی 2ارب 11کروڑ 40 لاکھ روپے رہی جو نظر ثانی شدہ 2.5 ارب روپے سے 38.94 کروڑ روپے کم ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال کی جانے والی 2ارب 11کروڑ 40 لاکھ روپے کی زرعی انکم ٹیکس کی وصولی مالی سال 21 -2020ء میں کی جانے والی 2ارب 36کروڑ 64لاکھ روپے کی زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے مقابلے میں 25کروڑ 23لاکھ روپے کم رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن