اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر وتبادلے،رمیض اعظم کاتبادلہ سیبلشمنٹ ڈویژن کردیا گیا 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر وتبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ(OMG) کے گریڈ18کے افسران میں محمد عمیر شاہ کا تبادلہ داخلہ ڈویژن سے پورٹ اینڈ شپنگ بحری امور ڈویژن کردیا گیا ہے جبکہ ریاض علی میٹلو کا تبادلہ پورٹ اینڈ شپنگ بحری امور ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کردیا گیا ہے۔رمیض اعظم کاتبادلہ پلاننگ ڈویژن(سی پیک اتھارٹی)سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کردیا گیا ہے، مشتاق احمد کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کردیا گیا ہے۔سید احسان علی کو سیکشن آفسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔اکبر غنی خان خٹک کو سیکشن افر فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔سحر بانو کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دیتے ہوئے تبادلہ فنانس ڈویژن سے کیبنٹ ڈویژن(محکمانہ سیل) کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن