پشاور (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے نے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو 23 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ تھما دیا۔ ایف آئی اے نے سابق گورنر شاہ فرمان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ممنوغہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں گزشتہ روز طلب کیا تھا، ایف آئی اے نے شاہ فرمان سے ذرائع آمدن کے ساتھ تمام بنک اکاوئنٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سوال سابق گورنر سے نجی بنک کے اکائونٹ کو پارٹی نے الیکشن کمشن میں مسترد کیا۔ آپ اسے اپنا اکائونٹ تسلیم کرتے ہیں۔ اکائونٹ کھولنے کا مقصد کیا تھا، اکائونٹ کون چلاتا تھا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے شاہ فرمان سے ٹیکس گوشوارں کے حوالے سے تفصیلات بھی 22 اگست تک طلب کر لیں۔
ممنوعہ فنڈنگ: شاہ فرمان ایف آئی اے پیش، 23 نکاتی سوالنامہ دے دیا گیا، اسد قیصر نہ آئے
Aug 19, 2022