اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گلوکار سلمان احمد نے ملک میں سیاسی مخالفین پر تشدد اور اظہار رائے پر حکومتی پابندیوں کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھا دیا۔ خط میں سلمان احمد نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں اور سیاسی مخالفین پر تشدد کے حوالے سے تشویش ہے۔ شہباز گل کی گرفتاری اور ان پر تشدد اس کی واضح مثال ہے۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیں۔