اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کسی کے پاس شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی شہادت ہے تو بیان قلمبند کرا دے۔ بیان تھانہ کوہسار اور آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں بھی بیان قلمبند کرایا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے پولیس کو مراسلہ میں کہا ہے کہ شہباز گل جب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
شہباز گل پر تشدد کا ثبوت ہے تو دیں: پولیس‘ جب تک زیر علاج ہیں تفتیش نہیں ہو سکتی: سربراہ میڈیکل بورڈ
Aug 19, 2022