نازیبا ویڈیو کیس، مخالفین کو بلیک میل کرنے کیلئے مدعیہ نے خود فلم بنوائی 

Aug 19, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی) لیہ نازیبا ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم شاہزیب عرف رانا وسیم جو چوک اعظم کا رہائشی ہے۔ کرن بی بی جس کا اصل نام صائمہ ہے، نے 11اگست کو لیہ پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ساتھ کتے کے ذریعے زیادتی کی ویڈیو بنائی گئی۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان نے نوٹس  لیا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان تجمل، ابرار عرف بابر، سلیم اور اخلاق کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار  وسیع کیا جس میں پتہ چلا کہ ظلم کا شکار خاتون پہلے بھی  دوسرے نام سے میانوالی اور تھانہ چوک اعظم لیہ میں مقدمہ درج کروا چکی ہے اور اس نے  شاہزیب عرف رانا وسیم سے شادی کی ہوئی ہے۔ کرن کا خاوند شاہزیب کتے کوخود  اخلاق سے لے کر آیا اور شاہزیب نے پورنوگرافی کی ویڈیو خود بنائی۔ پولیس نے کتے کو برآمد کر کے کرن بی بی کو بھی گرفتار کرنے کے بعد حوالات جوڈیشل کروا دیا اور ملزم شاہزیب عرف رانا وسیم جو11 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا۔ چونکہ مدعی مقدمہ صائمہ خود ملزمہ ہیں لہذا سب انسپکٹر محمد اکرم مدعی مقدمہ ہیں۔ ویڈیو صرف سنسنی پھیلانے کیلئے بنائی گئی تاکہ پولیس فوری مقدمہ درج کرے اور ملزمان کو بلیک میل کر کے ان سے 5ملین روپے اور شاہزیب کی پہلی بیوی نور بصیرت کی رہائی ممکن بنائی جائے۔ جوائنٹ انوسٹی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں