ریکوڈک معاہدہ عالمی سرمایہ کاری  کو متوجہ کرے گا 


کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ دنیا کے سرمایہ کار وں کو بلوچستان کی جانب متوجہ کرے گا،سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے حکومتی پالیسی کو مزید جامع بنایا جائے،بلوچستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند ،چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور بورڈ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔  ایم ڈی پی پی پی یونٹ ڈاکٹر نور محمد بتایا کہ موجودہ حکومت نے سبقت حاصل کرتے ہوئے بی پی پی پی ایکٹ منظور کیا،دنیا بھر میں پی پی پی کے تحت حکومت اور نجی شعبہ کی شراکت داری کو فروغ مل رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پی پی پی کے فروغ سے دنیا بھر سے سرمایہ کار بلوچستان کی جانب راغب ہونگے،بی پی پی پی بورڈ کے اراکین کی تعداد 12 جس میں 3 ارکان نجی شعبہ سے ہیں،پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کے پہلے اجلاس میں پی پی پی اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام ،بی پی پی پی اتھارٹی رولز 2022 ،بی پی پی پی اتھارٹی کے بجٹ اوربی پی پی پی اتھارٹی کے دیگر قانونی اور انتظامی امور کی بھی منظوری دے دی ۔ اس موقع پر پی پی پی کے تحت ابتدائی طور پر 15 منصوبوں کو قابل عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، منصوبوں میں گرین بس سروس کوئٹہ ،گوادر میں 7 ایم جی ڈی سولر ڈی سیلینیشن پلانٹ،حب سپیشل اکنامک زون کی ترقی اور حب میں 100میگا واٹ سولر پارک ،بوستان سپیشل اکنامک زون کی ترقی و فعالی سمیت دیگر اہم منصوبے شامل ہیں ۔وزیر اعلیٰ  میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے خود انحصاری کے حصول کے لئے اپنے وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے،بدقسمتی سے ماضی میں خود انحصاری کے حصول کی جانب توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے حکومتی پالیسی کو مزید جامع بنایا جائے،سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور ترغیبات دینے سے انکا اعتماد پختہ ہوگاریکو ڈک معاہدہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک معاہدہ دنیا کے سرمایہ کار وں کو بلوچستان کی جانب متوجہ کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...