جمعرات کے روز ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس منعقد ہوا حکومت اور پی ٹی آئی کے اراکین نے دل کھول کر ایک دوسرے پر طنز کے نشتر چلائے، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شہبا زگل کے معاملے پر ایوان سے علامتی واک آو¿ٹ کیا اوربعدازاں ایوان میں واپس آگئے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وزیر مملکت قانون وانصاف شہادت اعوان نے وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ایوان میں دھواں دار تقریر کی اور تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے شہباز گل کے حوالے سے اپنے ایوان میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا صحافیوں کے پریس گیلری سے واک آﺅٹ کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر منظور کاکڑ نے پریس گیلری میں صحافیوں سے ملاقات کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے نجی ٹی وی چینل کی بندش کے معاملے پر اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا جس پر انہوں نے یہ معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ایوان بالا کا اجلاس جمعہ دن ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
ایوان بالا ،حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین کے ایک دوسرے پر طنزیہ حملے
Aug 19, 2022