راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کینٹ میں سینیٹر الیاس بلو ر کی درخواست پر دھوکہ دہی اورفراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا مدعی مقدمہ کے مطابق انہیں فون کال آئی کہ انکا بھانجا کسی جرم میں گرفتار ہے اوررقم کا تقاضا کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے فوری طورپر آن لائن رقم 10لاکھ 98ہزارروپے کالر کے فراہم کردہ نمبرزپر بھجوادی،بعدازاں بھانجے سے رابطہ ہو نے پر علم ہوا کہ بھانجا اپنی فیکٹری میں تھامدعی مقدمہ کی درخواست پر دھوکہ دہی اورٹیلیگرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے فیصل آباد سے کال کی اورخود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مدعی مقدمہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ترجمان پولیس نے کہا کہ مقدمہ کی تحقیقات کے لیے تمام ٹیکنیکل اورہیومن انٹیلی جینس ذرا ئع استعمال کیے جارہے ہیں میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملو ث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔