لاہور بورڈ کے زیر اہتمام مارکنگ کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس 

Aug 19, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام مارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی مارکنگ سنٹرز میں بھر پور شرکت کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے کی۔ چیئرمین نے خطاب میں کہا کہ لاہور بورڈ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کے تعاون کے بغیر نظام تعلیم خاص طور پر امتحانی نظام کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ امتحانی مراکز اور مارکنگ سنٹرز کے ماحول کو بہتر بنایا جائے تاکہ اساتذہ اچھے انداز میں جوابی کاپیوں کو معیار کے مطابق چیک کر سکے۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے جن مسائل کی طرف اپ نے نشان دہی کی ہے ان کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ چیئرمین نے تمام پرنسپلز کو درخواست کی کہ وہ اپنے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ مارکنگ کے لئے بھیجے تاکہ انٹر میڈیٹ کی جوابی کاپیاں جلد از جلد مارک ہو سکے اور نتائج کا اعلان بروقت کیا جاسکے۔ چیئرمین نے کنٹرولر امتحانات کو ہدایت کی کہ وہ ایک واٹس اپ گروپ تشکیل دے تاکہ تمام پرنسپلز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رہے اور مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو۔ امتحانات کے آاغاز اور اختتام پر ریگولر اجلاس ہوا کریں گے۔

مزیدخبریں