شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اہم سرکاری اداروں کی کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی گئی۔ لیسکو سرکل شیخوپورہ کے ایس ای ذوالفقار علی بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال‘ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ اور پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر اور تھانوں کی بجلی کاٹ دی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ذمہ 4 کروڑ 9 لاکھ روپے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل کے ذمہ 3 کروڑ 48 لاکھ‘ پنجاب پولیس کے ذمہ 6 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔ تینوں اہم سرکاری اداروں کو متعدد بار واجبات کی ادائیگی کیلئے کہا گیا تھا۔مریضوں کا برا حال ہو گیا۔ کئی آپریشن نہ ہو سکے۔ جیل میں قیدیوں اور عملہ کا سخت گرمی میں برا حال ہے۔ پولیس کے متعدد دفاتر اور تھانوں ککا کام بھی متاثر ہوا۔
بجلی کاٹ دی