لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے نے چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے واقعے پر بہائو الدین زکریا ایکسپریس نجی شعبے کے تحت چلانے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق نجی شعبے کی کمپنی ایس ایس آر گروپ کے عملے نے چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ نجی شعبے سے بہائوالدین زکریا واپس لینے کا فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا۔ نجی شعبے سے بہائوالدین زکریا کا 22اگست سے واپس لے لی جائے گی۔ محکمہ ریلوے نے ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے کو 22اگست سے بہائوالدین زکریا کی ایڈوانس بکنگ محکمہ ریلوے کے تحت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔