لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی ختم کر دی۔ گورنمنٹ کالجز کے اساتذہ ای ٹرانسفر کے ذریعے تبادلہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اساتذہ تبادلہ کی درخواست 19 اگست سے ای ٹرانسفر پر جمع کروا سکیں گے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نجف اقبال کا کہنا ہے کہ کالج اساتذہ کے تبادلہ خالصتاً میرٹ پر ہوں گے۔
اساتذہ گھر بیٹھے ای ٹرانسفر کے ذریعے اپنے تبادلے کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔
پابندی ختم
کالج اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی ختم
Aug 19, 2022