اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ دنیا کے مختلف حصوں میں گلیشیر پگھلنے اور سیلاب کا سبب بن رہا ہے ۔ پاکستان کا ماحولیاتی نظام بھی موسمیاتی تبدیلی ، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے ۔ پاکستان ، فلپائن اور ہیٹی جیسے ممالک کو اکثر قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان کو عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔
ر اربوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ 19 سالوں میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک 173 واقعات کا سامنا کرنا پڑا اور اس سال بھی پاکستان کو سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے تباہی کا سامنا ہے ۔ ایسی صورتحال میں دیگر اقدامات کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور شجرکاری مہم سے پاکستان کے قدرتی ماحول کے تحفظ ، جنگلات میں اضافے اور عالمی حدت کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
عارف علوی