اختر آباد: دیور سے ملکر بیوی نے شوہر قتل کر دیا 

Aug 19, 2022


اختر آباد (نامہ نگار) بدبخت بیوی نے دیور سے ناجائز تعلقات قائم کرکے خاوند کو قتل کر دیا۔ چک 26 ٹو آر میں قتل کے لرزہ خیز واردات میں بیوی نے دیور سے ملکر کلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش گھر میں پڑی ہوئی ریت کے نیچے دبا دی اور خاوند کے اغوا کا ڈرامہ کا منصوبہ بنایا گیا۔ مقامی ڈی ایس پی چودھری انعام الحق موقع پر پہنچے اور وقوعہ مشکوک پایا اور مقتول کی بیوی اور چھوٹے بھائی فیصل سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے درمیان عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اس لئے پہلے عامر کو نشہ آور چیز کھلائی اور بعد ازاں کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔
شوہر قتل 

مزیدخبریں