بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا رہا ہے: پاکستانی مندوب


اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے تحریری جواب میں کہا کہ یہ حق (حق خود ارادیت) موروثی ہے۔ پاکستانی سفیر منیر اکرم نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام شکلوںکی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور کہاحق خود ارادیت کے حصول کو دہشتگردی سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
 کہ درحقیقت پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اسے داعش سے وابستہ دہشتگرد گروپوں ٹی ٹی پی، جمعیت الاحرار کے حملوں کا سامنا ہے جنہیں اکثر خطہ میں ہمارے مخالف کی طرف سے سرپرستی اور مالی مدد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ناانصافی، جبر، غیر ملکی مداخلت اور قبضہ ہے۔ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلتے ہوئے تنازعات اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری تنازعات کی ان بنیادی وجوہات اور اس کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام رہے ہیں۔
پاکستانی مندوب

ای پیپر دی نیشن