راولپنڈی(اکمل شہزاد سے)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے، سڑکوں کے کناروں، نالے کے پلوں کے نیچے، خالی پلاٹوں، قبرستانوں پر نشے کے عادی افراد نے قبضہ جما لیا، مری روڈ کے فلائی اووز کے نیچے نشے کے عادی افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں خاص طور پر راول روڈ، ڈھوک کھبہ، ڈھوک الہی بخش، عمرروڈ ، مری روڈ پر چاندنی چوک ، سکستھ روڈ کے فلائی اوورز کے نیچے اور میٹرو بس سٹیشنز کے نیچے منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، نوجوان نسل تبا ہی کی طر ف جا رہی ہے، راول روڈ پر اقبال پارک چوک سے قبل سڑک کے کنارے پلاٹوں اور گرین ایریا میں نشے کے عادی افراد ٹولیوں کی شکل میں نشہ کر تے دکھائی دیتے ہیں ،شہریوں اور ان علاقوں میں مکین افراد نے ڈی جی اے این ایف، پولیس حکام، وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے مافیاز کیخلاف کارروائی کی جائے۔