محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کےلئے جائیداد مالکان کو نوٹس جاری کردیئے 


 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے شہر میں پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کےلئے جائیداد مالکان کو نوٹس جاری کردیئے جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے میں جلدی کری جو ٹیکس دہندگان مقررہ وقت سے پہلے اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کروائیں گے انہیں ٹیکس کی مد میں مقررہ رقم میں چھوٹ بھی ملے گی ۔
امن کے بغیر پاکستانی معیشت ترقی نہیں کرسکتی، اظہار بخاری 
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان میں امن ہوگا تو معیشت خود بخود ڈیرہ جمالے گی،استحکام پاکستان کے لیے علماءامن کو حکماءمعیشت کو ترجیح دیں، امن کے بغیر پاکستانی معیشت ترقی نہیں کرسکتی ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین امن کمیٹی مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے قاضی عبد الرشید ناظم اعلی وفاق المدارس کی طرف سے سی پی او سید شہزاد بخاری کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں کیا، اظہار بخاری نے کہا سی پی او سید شہزاد بخاری نے قیام امن کے لیے علماءکو بھی اپنے سا تھ الرٹ رکھا،ان کی دن رات محنت نے امن کمیٹی کو بھی حیران کردیا۔
پنجاب آرٹس کونسل میں محفل نعت وقرات
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل میں انٹرنیشنل قرات ریسرچ اکیڈمی کے تعاون سے محفل نعت وقرات کا اہتما م کیا گیا،محفل میں قاری محمد جاسم مصطفی، قاری ابو بکر سفیر لودھی، قاری وسیم عباس، قاری محمد فاروق اورقاری عمر دارز انوت نے تلاوت کلام االلہ پیش کیا جبکہ نعت شریف میں عامر مشتاق،قاری انعام الحق،پروفیسر سید اسد علی اور راحت محمود قادری نے گل ہائے عقیدت پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، پیرسرکار جی اور پیر عظمت اللہ سلطان نے محفل نعت وقرات میں خصوصی بیان کیا۔
لیاقت باغ میں تحریک انصاف کا جلسہ، درختوں کی کٹائی کی وڈیو وائرل 
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی لیاقت باغ میں تحریک انصاف کے جلسے کے تیاریوں کے سلسلے میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جا رہی ہے ، اس حوالے سے درختوں کی کٹائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، تاریخی باغ میں لگائے گئے درختوں کی کا ٹا جا رہا ہے ، وڈیو میں سر سبز شاداب درختوں کو بے دردی سے کاٹ کر پھینکا جا رہا ہے، شہریوں کی جانب سے پی ایچ اے حکام، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن