راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام بزنس مواقع کانفرنس تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں19اگست کو شروع ہو گی، کانفرنس میں پاکستان سمیت تھائی لینڈ کے ڈیڑھ سو کے قریب کاروباری شخصیات، ادارے اور حکومتی نمائندے شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس کا مقصد آسیان ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانا اور پاکستان اور تھائی لینڈ کی کاروباری برادری اور نجی شعبے کو قریب لانا ہے، صدر چیمبر ندیم رﺅف نے کہاکانفرنس میں بی ٹو بی میٹنگز بھی ہوں گی اور دونوں ملکوں کی تاجربرادری، چیمبر آف کامرس اور کاروباری اداروں کے مابین ایم او یوز بھی ہوں گے، دونوں ملک گندھارا تہذیب کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی بھی رکھتے ہیں۔
آٹو موبیل، کنسٹرکشن، سی فوڈ، ملبوسات، ماربل اور ادویات سمیت کئی شعبوں میں باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہےں ۔