اسلام آباد(نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کے نائب صدرڈاکٹر مشتاق مانگٹ کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن امان اللہ سے بلوچستان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن کے صوبائی صدر جمیل کُرداور عبد اللہ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان امان اللہ نے بلوچستان میں 30 سال سے آنے والے ریکارڈ توڑ سیلاب کے بعد لوگوں کی پریشانیوں کا ذکر کیا۔نائب صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے نشاندہی کی کہ بہت طویل عرصے سے بے ترتیب منصوبہ بندی پاکستان میں مہلک سیلابوں کے سالانہ واقعات کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور ملک کے دیگر مقامات پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے الخدمت کی مسلسل مدد کو یقینی بناتے ہوئے زور دیا کہ ''سیلاب پر قابو پانے کے لیے ایسے حل کی ضرورت ہے جو کہ پائےدار اور پروفیشنل ازم کی بنیاد پر ہو۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کےلیے قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ،الخدمت فاﺅنڈیشن اب تک سیلاب سے متاثرہ1,24,912 افراد پر ساڑھے کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔
الخدمت سیلاب متاثرین پرساڑھے سات کروڑروپے خرچ کرچکی، مشتاق مانگٹ
Aug 19, 2022