شیل پاکستان کا مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی کیلئے منافع کا اعلان

Aug 19, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)شیل پاکستان لمیٹڈ(ایس پی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق کمپنی نے، اس ششماہی میں 7,469ملین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی مدت کے لیے یہ منافع 2,153 ملین روپے تھا۔اِس حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ مختلف اقسام کے ایندھن اور لیوبریکنٹس کے حوالے سے بہتر کاروباری کارکردگی ہے جس میں حکمت عملی پر مبنی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
 اوپن یونیورسٹی میں ایک 
روز ہ تربیتی ورکشاپ
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک)کے زیر اہتمام "ریسرچ گرانٹ جیتنے کے لئے ریسرچ پراجیکٹ لکھنے کا فن "کے موضوع پر ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں کم و بیش 75فیکلٹی ممبران کو تربیت فراہم کی گئی۔سابق چئیرمین، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی/سابق وائس چانسلر، ہری پور یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی اس تربیتی ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے، میزبانی اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد لطیف گوندل نے کی۔پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن ، ڈاکٹر محمد لطیف گوندل اور ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر صائمہ ناصر نے خطاب کیا۔
سانحہ ماڈل کو 8سال بیت گئے،مگر انصاف نہیں مل سکا، غلام علی خان
 اسلام آباد(نا مہ نگار) ترجمان پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل کو 8سال بیت گئے،مگر انصاف کی جانب ایک قدم بھی نہیں اٹھ سکا،سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو اعلی عہدوں پر فائز کر کے انصاف کا قتل کیا جا رھا ہے، 25مئی کے واقعہ کے دوران تحریک انصاف کی ایک ورکر خاتون پرصرف پستول تاننے والے پولیس آفیسر کو معطل کیا جا سکتا ہے تو سانحہ ماڈل ٹاون میں بے دردی کے ساتھ شہید کی گئیں،ان دو خواتین اور باقی 12شہدا ءکوآج دن تک انصاف تو دور کی بات سانحہ کے ملزمان کو گرفتار تک نہیں کیا جا سکا۔
 بوچھال کلاں سے لاپھی جانے والے سکول ٹیچر کو لوٹ لیا گیا
بوچھال کلاں (نامہ نگار) محمد فہیم ساکن بھال جو گورنمنٹ ایلمنٹرل مڈل سکول لاپھی میں پڑھا رہا تھا آج صبح جب وہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ بوچھال کلاں سے لاپھی جانے والی سڑک پر نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر ماسٹر محمد فہیم سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے بوچھال کلاں پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تاحال کوئی ڈاکو گرفتار نہ ہو سکا واردات کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔
 سی ٹی ڈی آفس میںشہری 
دفاع کی ہنگامی مشقوں
بوچھال کلاں©( نامہ نگار) گورنمنٹ آف پنجاب، ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کلیانی اور ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی خصوصی ہداےات پرطالب حسین سول ڈیفنس آفیسرچکوال کے زےر اہتمام سی ٹی ڈی آفس چکوال میں ایک سول ڈیفنس اےمرجنسی ماک ایکسر سائز کا انعقاد کےا گےا ، جس مےں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لےا ۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے رضا کاران اور شہری دفاع کے تربےت ےافتہ عملے نے مرےضوں کو ابتدائی طبی امداد مہےا کی اور زخمی مرےضوں کو خوساختہ طرےقوں اور کمبل سٹریچر کے ذرےعے انہےں ریسکےو کیا۔ 

مزیدخبریں