اسلام آباد(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ صارفین تک معیاری اور بروقت سروسز کی فراہمی پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بلوں کی بروقت ترسیل اورکم سے کم وقت میں نئے کنکشنز کا اجرا ممکن بنایا جائے۔کام کے دوران سٹاف سیفٹی کے تمام اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔آئیسکو اور اس کے معزز صارفین کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور بحیثیت پبلک یوٹیلیٹی کمپنی آئیسکو کا ہر کارکن صارفین کو معیاری سروسز پہنچانے کا ذمہ دار ہے، ان خیالات کاا ظہار چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے آئیسکو ہیڈ آفس میں اٹک سرکل اور اسلام آباد سرکل کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے افسران ورکرز اور سٹاف کے ساتھ ساتھ سائیٹ پر موجود رہیں اور کام کے دوران یقینی بنائیں کہ لائن سٹاف سیفٹی آلات کو استعمال کرے،بجلی چوری کے خاتمے کےلئے کاروائیاں مزید تیز، ٹرانسفارمرز کی لوڈ بیلنسنگ کو یقینی بنایا جائے۔ میٹنگ میں جنرل منیجر (ٹیکنیکل)عمر فاروق شاہ، آپریشن ڈائریکٹر محمد اسلم خان، چیف انجینئر جعفر مرتضی، چیف انجینئر نعیم جان، منیجر کمرشل وحید اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
صارفین کومعیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،آئیسکو چیف
Aug 19, 2022