اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے الائنس فار افورڈ ایبل انٹرنیٹ کے تعاون سے ڈیجیٹل صنفی حسا سیت پر ورکشاپ ہوئی ۔ تقریب میں آئی سی ٹیز میں صنفی شمولیت اور پاکستان میں خواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں سہولیات کی فراہمی کو اجاگر کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج)آئی ٹی اینڈ ٹی محسن مشتاق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین پی ٹی اے،عامر عظیم باجوہ؛ ممبرکمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے،ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے سینئر افسران،یو ایس ایف اگنائٹ،جاز کے سی ای اوز، موبائل آپریٹروں کے نمائندے، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے ڈیجیٹل صنفی رابطوں کے حوالے سے پی ٹی اے کے فعال اور جامع نقطہ نظر کی تعریف کی۔