کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی بار ایسو سی ایشن کی جانب سے جمعرات کو شہر میں موسلادھار بارش اور موسم کی خرابی کے باعث عدالتی امور معطل رکھے گئے۔ کراچی بار کے عہدیداران کے مطابق بارش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو عدالت آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلا اور سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی امور معطل رہیں گے۔ عدالت امور معطل رکھنے کے کراچی بار کے فیصلے کے بعد اہم مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔
موسلادھار بارش