اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی کمیشن برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے پاکستانی خاتون مونٹین کلائمرثمینہ بیگ کے K-2 مونٹین سرکرنے پر مبارک ددیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی خواتین کہیں پر بھی چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ کسی سے کم نہیں ہیں انہوں نے پاکستان کانام روشن کیا ہے وہ پاکستانی قوم کے دلوں میں رہتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔