اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیںرواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلک سے معاہدہ کیا پی ٹی آئی کی جانب سے سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں شیری رحمان مئی 2021میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے میڈیا ہیڈ نے معاہدہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا تعجب کی بات ہے کہ 7مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود 22 مارچ کو تحریک انصاف سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی27مارچ کو پریڈ گرائونڈ میں خط لہرانے سے چند دن پہلے عمران خان امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لئے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی 7مارچ کو اگر دھمکی آمیز خط ملا تھا تو 22مارچ کو امریکی لابنگ کمپنی سے معاہدہ کیوں کیا بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لئے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات دائو پر لگا دئے لیکن اپنا اور پی ٹی آئی کے اچھا امیج قائم رکھنے کے لئے وہ لابنگ کمپنیز کی خدمات حاصل کرتے رہے ملک میں لوگوں کو امریکی غلامی سے آزادی دلانے کے دعویدار خود امریکا میں اپنا اچھا امیج بنانا چاہتے ہیں۔