اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کسی کے پاس شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی شہادت ہے تو بیان قلمبند کرا دے۔ بیان تھانہ کوہسار اور آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں بھی بیان قلمبند کرایا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے پولیس کو مراسلہ میں کہا ہے کہ شہباز گل جب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کے مطابق شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔