بچے کی نشو ونما کیلئے غذائیت سے بھر پور خوراک کی ضروری ہے: ڈاکٹر فرجاد بٹ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے کہا ہے کہ متوازن غذا سے مراد ایسی غذا جس میں اعلی درجے کی غذائی صلاحیت موجود ہو اور جو  اضافی کیلوریز سے پاک ہو ۔ وٹا منز ‘ پروٹینز‘ کاربوہائیڈریٹس‘ منرلز اور فیٹی ایسڈز متوازن غذ ا کا بنیادی جزو ہے اگرچہ ایک سال تک بچہ متوازن غذائیں نہیں کھا سکتا لیکن اس کی غذا میں ان تمام اجزاء کا موجود ہونا صروری ہے ان خیالات کاا ظہار انہوںنے نوزائیدہ بچوں کی خوراک اور صحت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ڈی سی آئی آراین سی ایچ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور‘ ‘ کنسلٹنٹ ماسٹر ٹرینز ڈاکٹر رضوان‘ ‘ کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ اشرف و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے لیکچرز دیئے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے کہاکہ بچے کی صحت اور مناسب نشو ونما کے لئے اسے غذائیت سے بھر پور خوراک کی ضرورت ہو تی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابتدائی 6 ماہ میں بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین غذاہے جو اسے تمام غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے لیکن اگر ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہو تو فارمولاد ودھ نعم البدل کے طورپر استعمال کیاجاتاہے۔،ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایاکہ فارمو لا دودھ میں نشو ونما کے لئے ضروری  تمام اجزاء مثلاً  کیلشیم‘ فیٹس فولیٹ ‘ آئرن ‘ز نک ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط بنانے ‘ خون کے خلیات بنانے‘ توانائی فراہم کرنے ‘ خلیات کی نشو ونما اور انہیں ٹوٹ پھوٹ اور انفیکشن سے بچانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن