گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی گوجرا نوالہ بابو سرمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ پیارا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں وطن عزیز میں فتنہ و فساد بر پا کرنے والوں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہوگا ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دھرتی کی مٹی کی پیاس اپنے خون سے بجھاکر اس عرض پاک کو ہمارے حوالہ کیا ہے اور ہم اس ملک کے محافظ اور امین ہیں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیں گے ہمیں وطن سے سفارشی کلچر اور رشوت خواری کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔وطن عزیز نظریہ اسلام پر قائم ہے جغرافیائی سرحدوں کا دفاع ہماری عظیم فوج کر رہی ہے جس کے عوض افواج پاکستان نے لاکھوں جانوں کو نچھاور کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا اور شہدا کی شجاعت و قربانی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سیمینار کے انقعاد کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر عبدالحفیظ قریشی بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، قومی پرچم کی عظمت و سر بلندی اور شہدا ئے وطن کے لیے دعا کی گی۔