نواز شریف سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں:پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ نواز شریف سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں انکے بارے میں ہر زہ سرائی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے وہ اپنے وطن ضرور واپس آئیں گے، پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کی نااہل قیادت سے نجات پر خوش اور نواز لیگ کی قیادت کے معترف ہیں جس نے ملکی سلامتی و ترقی کا بیٹرہ اٹھا رکھا ہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کررہی ہے ، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ نوازلیگ عوام کی حقیقی ترجمان اور نجات دھندہ ہے جو پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ اس وطن پاک اور اسکے باسیوں کی حقیقی خیر خواہ ہے۔ ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حصول ہمارے اسلاف کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے اس لئے اس مملکت خداداد کو صیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست اور ترقی یافتہ ملک بنانا بھی ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...