ڈی جی ایل ڈی اے عامر خان کا ونڈوسیل کا دورہ، افسروں کی دوڑیں

 لاہور(خبرنگار) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے گزشتہ روز اچانک ون ونڈو سیل کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایل ڈی اے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ڈائریکٹرجنرل نے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگا ئی اورشہریوں کے مسائل سنے ۔شہریوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کے اقدامات کو بے حد سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے غفلت برتنے پر افسران کی شدید سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو آخری وارننگ دیتا ہوں ، کوئی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ون و نڈوسیل پر درخواستوں کو خود کار طریقہ کار کے تحت پراسیس کیاجائے۔تمام ڈائریکٹرز ہفتے میں ایک دن ون ونڈوسیل پر شہریوں کے مسائل سنیں اور درخواستوں کے پراسیس کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن پراسیس کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔ افسران وملازمین شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ اعتراضات نہ لگائے جائیں اورایل ڈی اے کے  تمام شعبہ جات کے درمیان کوارڈی نیشن کو بہترکی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...