لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹرجنرل اوقا ف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بادشاہی مسجد میں تبرکات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تبرکاتِ مقدسہ اْمّت کا عظیم اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت حکومت اولین ترجیح ہے۔تبرکات گیلری جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور عقیدت زائرین کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران ڈائریکٹر آرکیالوجی مقصود احمد، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمدعلی خان، ریسرچ کیمسٹ شاہی قلعہ وقاص احمد ملک، لیب اسسٹنٹ آرکیالوجی محمد رزاق ساجد، نمائندہ پولیس سپیشل برانچ حسنین شوکت اور ذوالفقار علی، رئیس التبلیغ بادشاہی مسجد مولانا عبدالرحمن، لیب اٹنڈنٹ محمد فرحان امجد،سب انسپکٹر تھانہ ٹبی سٹی وکیل احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔