متحدہ رہنما کنور نوید جمیل2 ماہ  بعد کومہ سے باہر‘ گھر منتقل


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل دو ماہ بعد کومہ سے باہر آگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو صحت یاب ہونے کے بعد نجی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔ کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا تھا جس کے سبب وہ 2 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے مکمل صحت یابی تک انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹروں نے انفیکشن پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کنور نوید سے کسی کو بھی نہ ملنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کنور نوید کو اسپتال کی جانب سے دیکھ بھال کیلئے نرسنگ اسٹاف بھی مہیا کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن