کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نبیل گبول نے کہاہے کہ اس حلقے سے عمران خان کی ضمانت ضبط ہو گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ لیاری سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پرخوش ہوں، 2018 کے بعد سے لیاری کی خواہش تھی عمران خان کو ہرانا ہے میری بھی خواہش تھی عمران خان خود لڑیں کیونکہ اب وہ سلیکٹڈ نہیں ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ پی پی نے لیاری سے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس حلقے سے عمران خان کی ضمانت ضبط ہوگی۔