کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے لگژری آئٹمز سے بھرے 10کنٹینرز پکڑ لئے۔ حکام کے مطابق کراچی:کسٹمزحکام کاایکشن، لگژری آئٹمز سے بھرے کنٹینرز میں 156 ٹن امپورٹڈ اشیا پاکستان لائی جارہی تھیں۔ سامان میں آرٹیفشل جیولری، کپڑے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگرسامان شامل ہے، یو اے ی سے لائے جانے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق پکڑی گئی ممنوعہ درآمدی اشیا کی کسٹم ویلیو45کروڑ30لاکھ روپے ہے، ممنوعہ درآمدی اشیا پر ڈیوٹی40کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔