حیدرآباد(نامہ نگار)طوفانی بارشوں ،سیلابی کیفیت ،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمارنے غریب کے چولھے ٹھنڈے کردئیے پیٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیںڈالر کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئی ،ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے آئی ایم ایف کے قرضے عوام کا لہو نچوڑنے رہے ہیں ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،کاروبار زندگی تباہ ہو گیا ہے سندھ اور وفاقی حکومتیں حیدرآباد شہر کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی پیکیج کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے جے یو پی کے مرکزی ترجمان اور یوسی 38کے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹر محمد یونس دانش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حیدرآبادکی انتظامیہ اداروں کی لاپروائی ،شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک اور اداروں کے مابین عدم کوآرڈنیشن کے باعث پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے شہر پر انددھیروں کا راج ہے شہرکی کوئی سڑک ایسی نہیں جہاں کیچڑ،کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی کے تالاب نہ ہوں پھلیلی ،پریٹ آباد، نورانی بستی ،ساگر کالونی ،مچھر کالونی، مرزا محلہ ،الفضل ٹاو¿ن ،مسلم ٹاو¿ن ،گﺅشالہ، بکرا منڈی ،رشی گھاٹ، عثمان آباد ،الیاس آباد،آفندی ٹاو¿ن ،پاکستانی چوک ،ملت آباد، اسلام آباد ،گجراتی محلہ، امریکن کواٹر، ریلوے اسٹیشن ،مکھی باغ ،تین نمبر تالاب ،کپڑا مارکیٹ ،یثرب کالونی ،ممتاز کالونی ،کھوکھر محلہ بیراج کالونی ،لیاقت کالونی ،فرودوس کالونی میں کئی کئی فٹ پانی گھر میں داخل ہو چکا ہے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری 24گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجو د حیسکو کا محکمہ بجلی کی ترسیل بحال نہیں کرسکابجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن افسوس ضلعی انتظامیہ ،واسا ،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد،حیسکو کے افسران چین کی نیند سوتے رہے انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے میں پھر سخت ترین بارش کی پیشنگوئی کی جارہی ہے سندھ اور وفاقی حکومت حیدرآباد شہر کو آفت زدہ قرار دے کر فوری ریلیف فراہم کریں حیدرآباد کا مزدور اور تاجر پچھلے دوماہ سے بارشوں کے باعث سخت پریشانی سے دوچار ہے کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے سندھ حکومت غریب مزدور طبقہ کےلئے خصوصی ریلیف پیکیج دے انہوں نے کہا کہ عوام اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ استغفار کریں اپنے گناہوں کی معافی مانگیںحکمرانوں کی بدلیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں انتظامیہ ادارے شہر کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم حیدرآباد کا ہنگامی دورہ کریں شہرکے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے شہر کے ایم این اے اور ایم پی اے کہیں نظر نہیں آتے ہم حیدرآباد کی آواز ہیں شہریوں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں اور اس کے حل کےلئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے گندے پانی کے اخراج کےلئے پمپنگ مشین لگائی جائیں نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے،کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھ رہا ہے انہیں ٹھکانے لگایا جائے سڑکوں کی پیوندی کاری اور غریب مزدور کی داد رسی کے فوری انتظامات کئے ہیں۔