عمرکوٹ (نامہ نگار )سابق رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے نااہل حکومت نے سندھ کے شہروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے پیشگی ہائی الرٹ کے باوجود نااہل سندھ حکومت سیلابی بارشوں سے بچاو¿ کےلئے حفاظتی انتظامات نہ کرسکی۔ سندھ میں سیلابی بارشوں سے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ و برباد ہوگی ہے مگر سندھ کے نااہل حکمران اپنی من موجوں میں مست ہے پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے لال چند مالہی نے پریس کلب عمرکوٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حالیہ شدید بارشوں سے سندھ میں شدید نقصانات ہوئے ہیں ۔سیلابی بارشوں سے سندھ میں تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے سندھ کی عوام حالت زار انتہائی خراب ہے سندھ کی عوام کی کوئی داد رسی کر نے والا نہیں ہے ۔ لال چند مالہی نے کہا کہ سندھ کے اکثر و بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں لوگ اپنے گھروں سے محفوظ علاقوں کی جانب مجبور ہے مگر افسوس کہ سندھ حکومت اور سندھ حکومت کے وزراء اور انتظامیہ سندھ کی عوام کو مدد کرنے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت سندھ کے لوگوں کا کو پرسان حال نہیں ہے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مستفی ایم این اے لال چند مالہی نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید تباہی ہوئی ہے عمرکوٹ کی انتظامیہ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی وزراء غائب ہے سیلاب زدگان بے یارو مددگار ہے انتظامیہ سیاسی بنیادوں اپنے سیاسی ایما پر ٹینٹ دیے جارہے ہیں پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی عمرکوٹ اور سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔لال چند مالہی نے کہا کہ وہ صاحب ثروت لوگوں این جی اوز اور فلاحی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان متاثرین بارش زدگان کی مدد کو آگے آئے متاثرین کو خصوصاً مصوم بچوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور راشن وغیرہ فوری طورپر پر مہیا کی جائے بارش زدگان کو محفوظ ٹھکانوں پر منتقل کیاجائے ۔لال چند مالہی نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں ایمرجنسی لگاکر ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کی مدد اور رلیف مہیا کی جائے سندھ میں اس وقت شدید سیلابی بارشوں کے باعث ہرطرف تباہی کے مناظر ہے۔